لیہ: چوک اعظم روڈ پر اشرف المدارس کے قریب رکشے کی ٹکر سے 63 سالہ احمد بخش شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Source:
Rescue 1122 Layyah
Via:
wasim Hayyat