خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبائی اسمبلی کے 9ویں اجلاس میں گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بل 2025 منظور کروایا۔مجوزہ بل وزیر آعلی کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد نے پیش کی جس کا مقصد صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو سستی اور منظم رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
اس ایکٹ کا بنیادی مقصد ایک ہاؤسنگ فاونڈیشن کا قیام ہے جو تمام صوبائی سرکاری ملازمین کو کم لاگت پر معیاری رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بہتر اور محفوظ رہائشی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
اس قانون کے تحت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین اس سہولت کے اہل ہوں گے اور انہیں محکمہ ہاؤسنگ کے رہائشی منصوبوں سے براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔
خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن حکومت کی سرپرستی میں قائم ہے جسے باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہوگئی۔
اس ایکٹ کے تحت خواہشمند سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے باقاعدہ کٹوتی کی جائے گی، جس کے بدلے انہیں رہائشی پلاٹ فراہم کیے جائیں گے۔ ایک مستقل ہاؤسنگ فاونڈیشن رہائشی منصوبوں میں شفافیت اور منظم طریقہ کار کو یقینی بنائے گا۔
ہاؤسنگ فاؤنڈیشن تمام سرکاری ملازمین کا ایک دیرینہ مطالبہ رہا ہے جسے فلیگ شف ایجنڈا میں شامل کیا گیا اور جو آج وزیر آعلی علی امین خان گنڈاپور، معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد، محکمہ ہاؤسنگ اور ہاؤسنگ فاونڈیشن کے عملے کی ان تک کاوشوں سے پورا ہوا۔
حکومت خیبرپختونخوا کا یہ فیصلہ نہ صرف ایک تاریخی سنگ میل ہے بلکہ سرکاری ملازمین کے لیے ایک قیمتی تحفہ بھی ہے۔ اب ہر ملازم اپنی تنخواہ سے کٹوتی کے ذریعے اپنے پلاٹ کا مالک بن سکے گا۔

یہ اقدام صوبے میں معاشی استحکام اور رہائشی سہولیات کو بہتر بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ اس قانون کے ذریعے سے صوبے میں ہاؤسنگ و ترقیاتی شعبے کو بھی فروغ ملے گا۔
یہ فیصلہ حکومت خیبرپختونخوا کے وژن "بہترین رہائش سب کے لیے” کے مطابق ہے، جسے آج عملی جامہ پہنایا گیا