• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



غلط فہمی اور پچھتاوا — عبداللطیف قمر

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 16, 2025
in عبدالطیف قمر, کالم
A A
0
غلط فہمی اور پچھتاوا   —  عبداللطیف قمر

Abdul Latif Qamar

غلط فہمی دیمک کی طرح رشتوں کو چاٹتی رہتی ہے اور ایک وقت آتا ہے کہ مضبوط سے مضبوط تعلق کی بنیادیں بھی لرز جاتی ہیں۔ انسان کا دل شکوک و شبہات کی آگ میں جلنے لگتا ہے۔غلطی فہمی تب پیدا ہوتی ہے جب انسان بات کو سنتا تو ہے مگر اُس کا اصل پس منظر نہیں دیکھتا۔ وہ اپنی مرضی سے مفہوم تراشتا ہے اور یوں حقیقت پر پردہ ڈال دیتا ہے۔ کہنے والے کی نیت کیا ہے؟ مقصد کتنا سادہ یا نیک ہو سکتا ہے؟ یہ سوالات ذہن کے دریچوں میں بند رہتے ہیں اور اپنی دانست کے بناوٹی جواب کو سچ مان لیا جاتا ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب غلط فہمی کا بیج دماغ میں اترتا ہےوقت گزرنے کے ساتھ درخت بن کر شاخیں پھیلانے لگتا ہے۔

کسی کی بات سمجھ نہ آنے پر وضاحت طلب کرنے کے بجائے اپنی سوچ کا بوجھ اُس پر ڈال دینا، یا وضاحت ملنے کے بعد بھی ضد پر قائم رہنا، دراصل تنگ دلی اور انا پسندی کی علامت ہے۔ یہ رویہ انسان کو تنہائی کے اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے اور قریبی رشتوں میں بھی اجنبیت بھر دیتا ہے۔ سچ یہ ہے کہ کبھی کبھی آنکھیں جو دیکھتی ہیں وہ حقیقت نہیں ہوتی، کان جو سنتے ہیں وہ دھوکہ بھی ہو سکتا ہے۔ انسان کے اپنے حواس بھی اسے فریب دے سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ جلدبازی سے گریز کیا جائے اور دوسروں کو وضاحت کا موقع دیا جائے ۔ یہی رویہ رشتوں کو بکھرنے سے بچاتا ہے اور زندگی میں محبت، اعتماد اور سکون کی فضا قائم رکھتا ہے۔

غلط فہمی کا انجام ہمیشہ کرب اور ندامت ہے۔ جب حقیقت کا نقاب اٹھتا ہے تو انسان کے پاس صرف پچھتاوا رہ جاتا ہے۔ وہ اپنے اُس کم زور لمحے کو یاد کر کے کڑھتا ہے جب وہ سچائی تک پہنچ سکتا تھا مگر اس نے اپنے وہم کی زنجیروں کو توڑنے کی جرات نہ کی۔

پچھتاوا کبھی زخموں کا مرہم نہیں بن سکتا۔ یہ نہ تو گزرے ہوئے لمحوں کو واپس لا سکتا ہے اور نہ ہی ٹوٹے ہوئے رشتوں کو جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بل کہ یہ ایک ایسی آگ ہے جو انسان کو اندر ہی اندر جلاتی رہتی ہے اور رفتہ رفتہ روح تک کو جلا دیتی ہے۔ بعض اوقات یہ احساسِ ندامت موت سے بھی زیادہ اذیت ناک ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے رویوں کا محاسبہ کیا جائے، رشتوں کو سنبھالنے کے لیے صبر و حوصلے اور بردباری کو اپنا شعاربنایا جائے۔ کوئی بھی سخت اور تلخ فیصلہ کرنے سے پہلے اتنا سوچ لینا چاہیے کہ انسان کی جگہ کوئی دوسرا نہیں لے سکتا، کیونکہ ہر رشتہ اپنی نوعیت میں بےمثل اور اپنی اہمیت میں انمول ہوتا ہے۔

غلط فہمیاں وقتی دھند کی طرح چھا جاتی ہیں۔ اگر صبر، تحمل اور اعتماد کی روشنی کو تھام لیا جائے تو یہ دھند چھٹ جاتی ہے اور رشتے اپنی شفاف روشنی کے ساتھ جگمگا اٹھتے ہیں۔

عبداللطیف قمر کے کالم اب "لیہ میڈیا ہاؤس” کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گے

مشہور ادیب و صحافی عبداللطیف قمر کا تعلق بنیادی طور پر ڈیرہ دین پناہ سے ہے، تاہم وہ ایک عرصہ دراز سے ضلع لیہ میں اپنی ادبی و صحافتی سرگرمیوں کے ذریعے قارئین کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی تحریروں میں ادب کا حسن اور صحافت کی سنجیدگی یکجا نظر آتی ہے۔

عبداللطیف قمر کے کالم نہ صرف قارئین کو فکر و تدبر کی نئی راہیں دکھاتے ہیں بلکہ ادب و صحافت کے حسین امتزاج کے باعث مقامی سطح پر ایک نمایاں پہچان رکھتے ہیں۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب ان کے کالم باقاعدگی کے ساتھ "لیہ میڈیا ہاؤس” کی ویب سائٹ پر بھی شائع ہوں گے، جس سے قارئین کو ان کی تخلیقات بآسانی دستیاب رہیں گی۔

Source: Abdul Latif Qamar
ShareTweetSend
Next Post
سیلابی علاقوں میں ریسکیو 1122 کی سرگرمیاں

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، شدید سیلاب کا خطرہ

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025