محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے آنے والا طاقتور مون سون سسٹم ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث دریائے چناب میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے۔
پانی کا اخراج
- مرالہ کے مقام پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 3 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جو بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچنے کا امکان ہے (انتہائی بلند سطح)۔
- خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر بھی نصف شب تک 1.5 سے 1.8 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔
ممکنہ صورتحال
اس صورتحال کے نتیجے میں نشیبی اور دریائی علاقوں میں شدید سیلابی خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔
- فصلوں اور مویشیوں کو نقصان کا اندیشہ۔
- دیہی آبادی اور مقامی انفراسٹرکچر کو خطرہ لاحق۔
- رابطہ سڑکیں اور دریا کنارے کٹاؤ متاثر ہو سکتے ہیں۔
عوام کے لیے الرٹ 🚨
- دریاؤں اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔
- ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر فوری عمل کریں۔
- قیمتی اشیاء اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
- ٹی وی، ریڈیو اور موبائل پر جاری سرکاری الرٹس پر نظر رکھیں۔
Source:
Muhammad Kamran Thnd
Via:
PDMA