وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا چلاس ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
لاہور (یکم ستمبر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چلاس میں سیکیورٹی فورسز کے تربیتی ہیلی کاپٹر حادثے میں پانچ افسران و اہلکاران کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت اور پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
Source:
webdesk