• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
پیر ، 6 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی-رانا مشہود احمد خاں

Relief Operation to Continue Until Complete Rehabilitation of Affectees: Rana Mashhood

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 4, 2025
in خبریں, قومی
A A
0
حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی-رانا مشہود احمد خاں

Rana Mashood

شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سول انتظامیہ ،واسا ،پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122، واپڈا، سول ڈیفنس اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر ادارے سرگرم عمل ہیں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی،پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے گی،متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں طلعت پارک میں فلڈ ریلیف میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ تیمور و دیگر افسران موجود تھے ۔رانا مشہود احمد خاں نے میڈیکل کیمپ میں طبی عملے اور انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کوادویات، خوراک اور ضروری اشیائے زندگی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جا ئے گی،متاثرین کو طبی سہولیات ہمہ وقت فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپس 24 گھنٹے فعال رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور انہیں ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، پاک افواج، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے متاثرین کی خدمت کے لیے مسلسل مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پنجاب میں چار ہزار سے زائد دیہات و شہری علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں،بونیر کے لوگوں نے پنجاب حکومت کی تعریف کی ہے کہ جتنی امداد بونیر کے سیلاب میں گھرے پٹھان بھائیوں کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھیجی ہے کسی اور نے اتنی خدمت نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والا حالیہ بدترین سیلاب حکومت کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اس آفت سے نمٹنے اور لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے تمام ممکنہ اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے پنجاب میں کم سے کم انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ رانا مشہود نے کہا کہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سول انتظامیہ ،واسا ،پی ڈی ایم اے ، ریسکیو 1122، واپڈا، سول ڈیفنس اور ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر ادارے سرگرم عمل ہیں،نجی تنظیم (میری سٹاپس) کی طرف سے سیلاب متاثرین کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ کے قیام پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر متاثرین کے نقصان کا ازالہ کرے گی،

تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو بھی بحال کیا جائے گا اور صوبے کی کوئی گلی یا سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں رہے گی۔رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس قدرتی آفت سے جلد پاکستان باہر نکل آ ئے گا اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کے سفر کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ طلعت پارک سے سیلابی پانی کو واٹرنگ پمپس کے ذریعے نکالا جا رہا ہے اور اگلے ایک دو روز میں یہ علاقہ بالکل پہلے کی طرح صاف ستھرا ہو گا۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے یقین دلایا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔

News from PID Multan

Source: APP
Via: PID Multan
ShareTweetSend
Next Post
پاکستان اور چین نے4.2 ارب ڈالر مالیت کی 21 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ چین اختتام پذیر

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025