پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے "کلائمیٹ ایکشن بورڈ بل” منظور کرلیا۔ یہ قانون صوبے میں ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس قانون کے تحت:

- صوبے میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور نگرانی کی جائے گی۔
- گرین ہاؤس گیسوں میں کمی اور کم کاربن معیشت کو فروغ دیا جائے گا۔
- سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کی اسکیموں کو کلائمیٹ اہداف کے مطابق ڈھالا جائے گا۔
- بین الاقوامی فنڈنگ جیسے گرین کلائمیٹ فنڈ کے لیے منصوبے پیش کیے جائیں گے۔
- کاربن کریڈٹس، کاربن مارکیٹس اور کاربن پرائسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔
- عوامی آگاہی، کمیونٹی شمولیت اور ماہرین کی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ اقدام بڑھتی ہوئی قدرتی آفات، برفانی تودوں کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی جیسے خطرات کے تناظر میں صوبے کو محفوظ اور پائیدار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
Source:
Muhammad Kamran Thind
Via:
Goverenment of KPK