ملتان: جلال پور پیروالا کے علاقے میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے دوران کشتی دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئی۔
مقامی ذرائع کے مطابق کشتی میں 25 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کے نتیجے میں اب تک 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاپتہ افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ شدید پانی کے بہاؤ اور تیز دھار کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
Source:
webdesk
Via:
Online