لاہور/ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلال پور میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا دکھ ناقابل بیان ہے۔
وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے۔
Source:
webdesk