لیہ: محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اہم عہدوں پر نئے افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- ہمائیوں اقبال، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول مردوال ضلع خوشاب، کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ڈی ای او) تحصیل و ضلع چکوال تعینات کیا گیا ہے۔
- کاظم خان گرمانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) لیہ، کو چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ضلع کوٹ ادو تعینات کیا گیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق یہ تقرر و تبادلے تعلیمی انتظامی امور کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے کیے گئے ہیں تاکہ اضلاع میں تعلیمی سرگرمیوں میں شفافیت اور کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
Source:
news