صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز لیہ محمد شفیق تھند نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) کی ٹیمیں سیلاب متاثرہ اسکولوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ ڈیٹا جمع کیا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ PEF ٹیموں کی جانب سے یہ دورے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی جاری رہیں گے، اس لیے پارٹنر اسکولز کے منتظمین اور پرنسپلز کو چاہیے کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور مطلوبہ معلومات بروقت فراہم کریں۔
محمد شفیق تھند نے کہا کہ متاثرہ اسکولوں کا ڈیٹا جمع کرنا PEF کے لیے نہایت اہم ہے تاکہ اسکولوں کی بحالی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے PEF پارٹنر اسکولز کو یقین دہانی کرائی کہ فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز ہر سطح پر ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
Source:
news Desk
Via:
news group