پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں (PSRP)کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اساتذہ کا مکمل اور درست ڈیٹا فوری طور پر ٹیچرز انفارمیشن سسٹم (TIS) پورٹل پر اپ لوڈ کریں۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق اساتذہ کی معلومات درست اندراج کے ساتھ جمع کروائی جائیں تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری اور اساتذہ کی فلاحی سہولیات میں اضافہ کیا جا سکے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اپنے اساتذہ کے ریکارڈ کو بروقت اور مکمل طریقے سے سسٹم میں درج کرے تاکہ مستقبل میں تعلیمی پالیسی سازی اور سہولت کاری کے عمل میں آسانی ہو۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اس اقدام کو تعلیم کے شعبے میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
Source:
NEWSDESK
Via:
News Group