اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک نمبر 139 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں منعقدہ آئی کیمپ اور ای سی روم کا معائنہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پرنسپل مہر عبدالمجید ونجھیرہ موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی بقا کے ضامن ہیں شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے اساتذہ اور طلبہ اپنی سماجی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہوئے پودے لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو صحت مند اور سرسبز ماحول میسر آ سکے۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے مزید کہا کہ اساتذہ کہ بچوں کو محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم و تربیت دیں کیونکہ بچے ہمارا اصل سرمایہ اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ اگر آج کے طلبہ کو بہترین تعلیم و تربیت فراہم کی جائے تو کل یہ ملک و قوم کے معمار بنیں گے۔