ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گندم کے غیر رجسٹرڈ گوداموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پیر فورس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ لیہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران پہاڑ پور لیہ میں ایک غیر اعلانیہ گودام پر چھاپہ مارا گیا۔ کارروائی کے نتیجے میں 500 بوری گندم برآمد کی گئیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے، جبکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
