ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان کی سربراہی میں پیرا اور میونسپل کمیٹی لیہ نے کچہری روڈ پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی ای او پیرا فہد نور، سی او ایم سی راشد عزیز غزنوی، سی او ریگولیشن شبانہ رشید سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
آپریشن کے دوران کچہری روڈ پر قائم تجاوزات، چھپروں اور تھڑوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری سے انہیں مسمار کر دیا گیا، جبکہ متعدد غیر قانونی ورکشاپس کو سیل کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کا کہنا تھا کہ مستقل اور عارضی تجاوزات کے خلاف حکومت پنجاب کی واضح ہدایات ہیں اور ان پر ہر صورت مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔

Source:
webdesk