لیہ
انچارج پٹرولنگ پوسٹ لدھانہ موڑ سب انسپکٹر ملک ناصر عباس بھمب نے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پٹرولنگ پولیس مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آر پی او پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان خالد محمود شاہ کی ہدایت اور ڈی ایس پی پٹرولنگ لیہ راؤ عمر فاروق کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں ماہ کے دوران 886 ٹریفک چالان کیے گئے، جن میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار، کم عمر ڈرائیورز، اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈ کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔
سب انسپکٹر ملک ناصر عباس نے مزید بتایا کہ ای پولیس ایپ کے ذریعے 4 عدالتی مفرور اور اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اوورلوڈنگ اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف 13 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ اسی ماہ دوران سفر 33 شہریوں کو مختلف اوقات میں ہیلپ فراہم کی گئی جبکہ حادثات کی روک تھام کے لیے 4 آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز بھی نصب کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے شہریوں کی خدمت کے لیے موجود ہے۔ عوام کی حفاظت اور فوری مدد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، جس کے لیے اہلکار ہر وقت شاہراہوں پر گشت کرتے ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس یقینی بناتے ہیں۔