لیہ:
حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کے لیے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کر رہی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے دفتر پہنچ کر اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل نہ صرف توجہ سے سنے بلکہ متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری طور پر ہدایات بھی جاری کیں تاکہ عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے تاکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے دربدر نہ پھرنا پڑے۔
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری اور شفاف حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ذمہ داری کے ساتھ پیش آئیں اور ہر شکایت پر عملی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
شہریوں نے حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ عوام کا اعتماد بھی انتظامیہ پر بحال ہوگا۔