لیہ:
ڈپٹی کمشنر لیہ امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی، صفائی اور پودوں کی آبیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں میونسپل کمیٹیوں نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی صفائی، گھاس کی کٹائی اور پودوں کی تراش خراش کا کام کر رہی ہیں۔

میونسپل کمیٹی لیہ کی جانب سے لیہ چوبارہ روڈ پر گرین بیلٹس کی مکمل صفائی کی گئی، اضافی گھاس کو کاٹا گیا اور پودوں کو پانی فراہم کیا گیا تاکہ ان کی بہتر نشوونما کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ضلع بھر میں گرین بیلٹس اور پارکوں کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ دی جائے اور پودوں کی باقاعدہ آبیاری ہرگز نظر انداز نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نئے لگائے جانے والے پودوں کی خاص دیکھ بھال کی جائے تاکہ یہ شجرکاری کے عمل کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس اور پارکوں کی بحالی نہ صرف شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو لیہ شہر مزید سرسبز و شاداب اور خوبصورت نظر آئے گا۔