• About us
  • Contact Us
  • Home
  • Privacy Policy
Layyah Media House
اتوار ، 5 اکتوبر ، 2025
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات
No Result
View All Result
Layyah Media House



لیہ میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس، 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف

**Anti-Polio Campaign in Layyah: Over 400,000 Children to Be Vaccinated from October 13–16**

Muhammad Kamran Thind by Muhammad Kamran Thind
ستمبر 29, 2025
in علاقائی
A A
0

لیہ:
ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز شاہد ملک، شبیر احمد ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال ڈاکٹر غلام محی الدین، ڈاکٹر محمد یونس کلیہ، ڈی ای او گل شیر، انچارج سیکورٹی برانچ محمد یاسر گورمانی،محمد شفیق تھند صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز نے شرکت کی۔ڈبلیو ایچ او حکام اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد پولیو کی چار روزہ مہم 13 تا 16 اکتوبر جاری رہے گی، جس میں پانچ سال تک کی عمر کے 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ اس دوران بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی تاکہ ان کی قوت مدافعت بہتر بنائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے مہم کی کامیابی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں پولیو ٹیموں کی ٹریننگ اور انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران و عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

امیرا بیدار نے کہا کہ عوام میں آگاہی کے لیے بھرپور مہم چلائی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کچے کے علاقے، تھل، خانہ بدوشوں کے بچے اور ضلع کے داخلی و خارجی راستے خصوصی توجہ کا مرکز ہونے چاہئیں تاکہ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض نے اجلاس کو بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے لیے ضلع میں 1797 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ 58 ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی فوکس کیا جائے گا تاکہ آنے جانے والے بچوں کو بھی ویکسین پلائی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے آخر میں کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں اور لگن کی ضرورت ہے۔ ضلع لیہ کو پولیو فری اعزاز دلانے کے لیے ہر سطح پر سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔


ShareTweetSend
Next Post

ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کا تحصیل کروڑ واڑہ گشکوری میں سول ویٹرنری ڈسپنسری اور لالہ کریک پر سٹون پچنگ کا افتتاح

Please login to join discussion

تازہ ترین

قومی

ڈپٹی کمشنر لیہ سے ایم پی اے سمیعہ عطا شہانی کی ملاقات,ضلع لیہ کے عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اکتوبر 4, 2025
خبریں

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ایچ اے لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے ڈی ایچ اے لیہ کے ویئرہاؤس اور مین میڈیسن اسٹور کا معائنہ

اکتوبر 4, 2025
قومی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے انتظامی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے شرکت کرتے ہوئے ضلع لیہ سے متعلق اہم معاملات اور انتظامی اقدامات پر وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی

اکتوبر 4, 2025
علاقائی

ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار کے خصوصی احکامات پر ضلع کونسل لیہ کے زیر انتظام لیہ تا چوک اعظم روڈ پر گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

اکتوبر 4, 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • خبریں
    • علاقائی
    • قومی
    • بین الاقوامی
    • کھیل
    • تعلیم
    • ذراعت و لائیوسٹاک
  • کتب نورمحمد تھند
    • تاریخ
    • اولیا
  • محمد کامران تھند
    • جستجو زندگی
    • صحافت کا سفر
    • درپردہ گونج
  • کالم
    • ریاض احمد جھکڑ ۔۔۔ رائے عامہ
    • اظہر عباس بھٹی ۔۔۔ سندیسہ
    • عبدالطیف قمر
  • ویڈیوز
    • وی لاگز
    • انٹرویو
  • کاروبار
    • پراپرٹی
  • ادبی تقریبات

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025